English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان:فریقین کے درمیان 24 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق

القمر

 سوڈان میں فوج اور ریپیڈ فورس کے درمیان چوبیس گھٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

یہ جنگ بندی کل صبح  سے شروع ہو گی ۔

سعودی امور خارجہ کےمطابق، ان جھڑپوں کو روکنے کے لیے مذاکرات سعودی شہر جدہ  میں امریکہ اور سعودی حکام کی زیر نگرانی کیے گئے۔

 سال 2019  میں  تخت الٹنے والے صدر عمر البشیر کے دوران میں  چاڈ کی سرحد کے قریب دارفور کے علاقے میں باغیوں کے خلاف  لڑنے،سرحدوں کی حفاظت اور امن بحال کرنے کے لیے  ملیشیا فورس بنائی گئی تھِی۔

ملک میں فوج اور ریپیڈ فورس کے مابین فوجی سلامتی کی اصلاحات سے متعلق  ناچاقی پائی جاتی ہے جنہوں نے خون ریز جھڑپوں کی شکل اختیار کر لی تھی۔

پندرہ اپریل سے شروع ہوئی جھڑپوں کے سبب ایک ہزار افراد ہلاک جبکہ بیس لاکھ ہجرت کر گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے