ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ ملاقات میں مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اور وزیر اعظم نے خطے کےممالک کے ساتھ   حالات کو معمول پر لانے کے ذریعے  اسرائیل  کے مشرق وسطی کے ساتھ انضمام کو وسعت دیتے ہوئے اس میں گہرائی لانے سمیت دو طرفہ مفادات کے  معاملات  پر بحث کی۔

بیان میں بلنکن نے عقبہ اور شرم الشیخ میں ہونے والے علاقائی اجلاسوں میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا حوالہ دیا تاکہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جا سکے جو مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی امیدوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایران کے خطرات  جیسے  زیادہ وسیع علاقائی  مشکلات اور امریکہ  کی  اسرائیل کی سلامتی سے متعلق وابستگی پر بھی غور کیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں