ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں بم دہشت گرد حملے پر ترکیہ کی مذمت

ترکیہ  نے افغانستان کے صوبے بدخشاں میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کابل میں ترک سفارت خانے نے ٹوئٹرپر  پر دھماکے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کیا۔

پیغام میں، صوبے کے مرکزی ضلع فیض آباد میں متعدد شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی "شدید مذمت” کی گئی ہے، تو  غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ6 جون کو صوبہ بدخشاں میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے ایک بم حملے میں مارے گئے طالبان اہلکار کی  بروز جمعرات فیض آباد کی ایک مسجد میں رسم جنازہ   کے دوران بم حملہ ہوا تھا ، جس دوران  11 افراد ہلاک اور 30 ​​زخمی ہوگئے تھے۔

داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تواس حملے کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں