English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک صدر عنقریب روایتی طور پر شمالی قبرص اور آذربائیجان کا دورہ کریں گے

القمر

صدر رجب طیب ایردوان، ریاستی روایت کے طور پر، صدارتی انتخابات کے بعد شمالی قبرصی ترک  جمہوریہ  اور آذربائیجان کا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان 28 مئی کے انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد پیر 12 جون کوشمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار اور وزیر اعظم اونال استیل  کے ساتھ یکجا ہونے والے ایردوان   بلمشافہ ملاقات اور اموری ضیافت کے بعدایوان  صدر میں ایرسن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس کریں گے۔

ملاقاتوں کے دوران مستقبل میں قبرص پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے اور مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی توقع ہے۔

صدر ایردوان  13 جون کو آذربائیجان کے دورے کے ایک حصے کے طور پر صدر الہام علی یف کے ساتھ بلمشافہ اور بین الاوفود  کی ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں جہاں دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبوں اور  علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے