یوکرین کے علاقے اودیسا پر روسی فوج کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔
یوکرین وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی فوج نے کروز میزائلوں، اسکندر بیلسٹک میزائلوں اور ایران ساختہ ‘شاہد۔136/131 ‘ ڈرون طیاروں کے ساتھ خارکوف اور اودیسا کو ہدف بنایا ہے۔
یوکرین کے فضائی دفاعی سسٹموں نے 2 کروز میزائلوں اور 20 ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
تباہ کئے گئے ڈرونوں کے ٹکڑے اودیسا میں ایک رہائشی عمارت پر گرنے کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک اور ایک حاملہ عورت اور 2 بچوں سمیت 27 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولتاوا کے علاقے میں حملے کے نتیجے میں ‘مائیروروڈ فوجی ایئر پورٹ’ کو نشانہ بنا گیا ہے۔
حملے میں انفراسٹرکچر اور ساز و سامان کو نقصان پہنچا ہے۔