ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقہ کا زلزلہ ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے کی شاخ ہے

کل جنوبی افریقہ میں 5،0 کی شدت سے محسوس کیا گیا زلزلہ ترکیہ میں 6 فروری  کے قہرمان ماراش زلزلے کی شاخ تھا۔

جنوبی افریقہ کے ماہرِ ارضیات ڈاکٹر گیڈین خرناوالٹ نے ایس اے بی سی ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ جوہانزبرگ مرکز والا یہ زلزلہ حالیہ 6 سالوں کا پہلا زلزلہ ہے۔

خرناوالٹ نے کہا ہے کہ "ہمیں یہ پہلو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ ارضی تہوں میں تبدیلی آئی ہے۔ میرے خیال میں یہ زلزلہ ایک قوی احتمال کے مطابق ترکیہ کے زلزلوں  سے منسلک تھا۔افریقہ کی ارضی تہیں ترکیہ کی ارضی تہوں کے ساتھ منسلک ہیں اور ہو سکتا ہے کہ انہی تہوں کی تبدیلی کے باعث افریقی تہوں نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہو”۔

واضح رہے کہ صوبہ گاوٹنگ میں کل 5،0 کی شدت سے زلزلہ آیا۔

امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے  کے لگ بھگ آیا۔ زلزلے کی شدت 5،0  اور اس کا مرکز البرٹون شہر تھا۔

زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں