ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمال مشرقی شام میں ہیلی کاپٹر گر گیا،22امریکی فوجی زخمی

شمال مشرقی شام میں  نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے22 امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔

امریکی مرکزی کمان سینٹ کوم کے مطابق، دو روز قبل شمال مشرقی شام میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 22 امریکی فوجی زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جن میں سے دس کی حالت نازک ہے۔

سینٹ کوم کا کہنا ہے کہ اس  حادثے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے جس  سے معلوم ہوا ہے کہ  یہ حادثہ کسی دشمنانہ کاروائی کا نتیجہ نہیں تھا۔

اس واقعے سے متعلق مزیدتفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں