جاپان میں برّی سیلف ڈیفنس فورسز کی شوٹنگ رینج میں ایک فوجی امیدوار کی، تربیتی رائفل سے، فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔
کابینہ کے ہیڈ سیکرٹری ماتسونو ہیروکازو کے مطابق صوبہ گیفو میں برّی سیلف ڈیفنس فورسز کے ایک فوجی امیدوار نے اپنی تربیتی رائفل سے فائر کھول دیا۔
اصلی گولیوں سے جاری تربیت کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی افسران ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ 18 سالہ فوجی امیدوار کو ارادہ قتل کے دعوے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گیفو پولیس کے مطابق فوجی امیدوار نے اسلحے کے ساتھ حملے کا اعتراف کر لیا ہے۔