ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: کاخوفکا بیراج کے زیرِ آب علاقے سے شہری انخلاء جاری

یوکرین میں کاخوفکا بیراج اور ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ ٹوٹنے کے بعد زیرِ آب علاقے کی آبادی اودیسا کی طرف منتقل کی جا رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے کاخوفکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ  ٹوٹنے کی وجہ سے پانی میں ڈوبی 45 سے زائد رہائشی عمارتوں سے شہریوں کو نکالا جا رہا ہے۔ اس وقت تک 2 ہزار 700 سے زائد افراد کو علاقے سے نکالا جا چکا ہے۔ شہریوں کے کچھ حصے کو بسوں کے ذریعے اور منظّم گروپوں کی شکل میں اودیسا لایا جا رہا اور کچھ حصے کو ملک کے دیگر  علاقوں کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

ہر روز تقریباً 100 افراد اودیسا پہنچ رہے ہیں اور انہیں ہوسٹلوں اور ہوٹلوں میں پناہ دی جا رہی  ہے۔ روزمرّہ ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پناہ گزینوں کی مادی امداد بھی کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں