صدر رجب طیب ایردوان نے 15 جون کو آذربائیجان کا قومی یوم آزادی کے تہوار کے موقع پر مبارکباد کا پیغام روانہ کیا ہے۔
صدرایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں 15 جون، آذربائیجان کے قومی یوم آزادی، ہمارے بھائی، ہمارے پیارے دوست، ہمارے دیرینہ ساتھی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے اس موقع پر آذربائیجان کے عوام کو ترک عوام کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر ایردوان نے اپنی پوسٹ میں ترکیہ اور آذربائیجان کے پرچموں کو بھی پیش کیا ہے۔