ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی پارلیمان نے روسی سفارت خانے کی تعمیر کا فیصلہ روکنے کا قانون منظور کر لیا

آسٹریلیا نے روس کی طرف سے نئے سفارتخانے کی تعمیر کا راستہ روکنے کیلئے نیا قانون منظور کرلیا۔

روس کے پاس کینبرا میں آسٹریلوی پارلیمان سے صرف 400 میٹر دور ایک زمین لیز پر ہے جہاں وہ نیا سفارتخانہ تعمیر کر رہا تھا۔

حکومت نے عدالت سے رجوع کرکے روسی سفارتخانے کا تعمیراتی کام رکوانے کی کوشش کی لیکن عدالت نے ایسا نہیں کیا۔

آسٹریلوی حکومت نے آج ایسے نئے قوانین منظور کیے ہیں جنہیں خاص طور پر روس کے سفارتخانے کی تعمیر رکوانے کیلئے بنایا گیا ہے۔

انٹیلیجنس حکام نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ پارلیمان کے قریب روس کے سفارتخانے سے جاسوسی اور سلامتی خطرات ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد نئے قوانین تیار کیے گئے ہیں۔

انہوں نے    کہا کہ حکومت کو بہت واضح سلامتی تجاویز دی گئی تھی اور ہم نے اس لیے تعمیراتی کام رکوانے کیلئے تیزی سے قوانین منظور کیے ہیں تاکہ لیز کی زمین باضابطہ طور پر سفارتی جگہ نہ بن جائے۔

روسی سفارتکار نے بتایا کہ سفارتخانہ اس سے  متعلق قانونی مشاورت کر رہا ہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے منظور کیے گئے نئے قانون کے تحت روس صرف پارلیمان کے قریب سفارتخانہ قائم نہیں کرسکتا۔

قانون میں تسلیم کیا گیا ہے کہ عمارت کی تعمیر رکوانے پر روس کی مالی طور پر تلافی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں