ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیویارک میں واقع ترکش ہاوس ترکیہ اور کولمبیا ثقافتی شو

امریکہ  کے شہر نیویارک میں واقع ترکش ہاوس  نے ترکیہ اور کولمبیا کے درمیان سیاحت، ثقافت اور آرٹ ایونٹ کی میزبانی کی ہے۔

نیویارک میں ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل کی میزبانی اور کولمبیا کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس پروگرام میں دونوں ممالک کے سفری مقامات، ثقافت اور فن کے شعبوں کا تعارف کرایا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک میں ترکیہ کے ڈپٹی قونصل جنرل توگائے شَن نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ثقافتی تعامل کے ذریعے ترکیہ اور کولمبیا کے درمیان بہتر سیاحتی اور تجارتی تعلقات قائم کرنا ہے۔

نیویارک میں کولمبیا کے قونصل جنرل اینڈریس میجیا پیزانو نے ترکیہ کی میزبانی  پر  شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس تقریب سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شرکاء کو روایتی کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ترکیہ اور کولمبیا کے سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اسور  کولمبیا کےعلاقائی  رقص کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

کولمبیا کے میوزک شو میں پانچ افراد کے ڈانس گروپ نے اپنے فن کاس مظاہرہ کیا  اور  کولمبیا کی گلوکارہ عالیہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں