ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویٹزرلینڈ میں گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگ گئی،7 افراد زخمی

شمالی سوئٹزرلینڈ میں پرواز کے بعد گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگ گئی اور سات افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب غبارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6:00 بجے میٹن بوڈن سے اڑان بھری۔

اگ لگنے سے غبارہ کم اونچائی سے واپس زمین پر گر گیا، 28 سے 62 سال کے درمیان چار خواتین اور تین مرد زخمی ہوئے۔

دو خواتین اور ایک مرد کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی  فائر بریگیڈ نے آگ پر تیزی سے قابو پالیا اور علاقے کو محفوظ کرلیا۔

سوئس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں