English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک۔شام تعلقات کی بحالی،چار رکنی اجلاس کل منعقد ہوگا

القمر

 ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے اجلاس کل  قازقستان کے صدر مقام آستانہ میں منعقد ہوگا۔

اس اجلاس میں ترکیہ،شام،روس اور ایران کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

انقرہ اور دمشق کے درمیان گیارہ سال بعد پہلا رابطہ  وزرائے دفاع  اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کے مابین گزشتہ سال 28 دسمبر کو ہوا تھا  جس کے بعد  نائب وزرائے خارجہ اور وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ماسکو میں ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

اس چار رکنی اجلاس میں ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی سے متعلق اقدامات لینے پرغور ہوگا،علاوہ ازیں،انسداد دہشتگردی،سیاسی حل،پناہ گزینوں کے مسئلے اور ان کی باوقار وطن واپسی جیسے موضوعات پر بھی بات چیت ہوگی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے