ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوجیوں کا چھاپہ،3 فلسطینی ہلاک

 اسرائیلی قوتوں نے مقبوضہ علاقے کے شہر جینین میں ایک چھاپے میں تین فلسطینی ہلاک اور انتیس زخمی ہو گئے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق،  اسرائیلی فوجیوں نے  متعدد بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ جینین شہر پر دھاوا بول دیا ۔

 اس دھاوے کے دوران اسرائیل کے ماہر نشانہ بازوں کو بعض مکانوں پر متعین کیا گیا۔

 دھاوے کے دوران علاقائی مکینوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان مد بھیڑ ہوئی جس میں فوجیوں نے اصلی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔

 فلسطینی امور صحت کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں  نے دھاوے کے دوران تین فلسطینیوں کو ہلاک اور انتیس کو زخمی کر دیا جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں