English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مجھے اس المناک واقعے پر گہرا رنج ہوا ہے: صدر ایردوان کا وزیر اعظم شریف کے ساتھ اظہارِ تعزیت

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتی ڈوبنے کے المناک واقعے میں پاکستانی شہریوں کی اموات پر  پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ تعزیت کا اظہار  کیا ہے۔

ترکیہ صدراتی دفتر محکمہ اطلاعات کے مطابق صدر ایردون سے وزیر اعظم شہباز شریف  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے یونان کے کھُلے سمندر میں غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی اموات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ” مجھے اس المناک واقعے پر گہرا رنج ہوا ہے۔ میں پاکستانی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں”۔

واضح رہے کہ 14 جون کو یونان کے کھُلے سمندر میں نقل مکانوں کی کشتی غرقاب ہونے کے نتیجے میں 81 غیر قانونی نقل مکان ہلاک  ہو گئے تھے اور 104 کو بچا لیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں شامی، مصری، پاکستانی اور فلسطینی شہری شامل  ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے