English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث 7 افراد ہلاک

القمر

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث 7 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان اخبار کی خبر کے مطابق خیبرپختونخوا سے متصل بنوں اور پشاور میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیاہے۔

بارشوں سے ہونے والی آفات و حادثات میں بنوں میں 5 اور پشاور میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔صوبے  بھر میں کل 72 افراد زخمی  ہوگئے ہیں۔

تیز ہواؤں کے باعث بعض علاقوں میں مکانات کو نقصان پہنچا جب کہ شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے