English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنین میں اسرائیلی حملے میں جان کی بازی ہارنے والے فلسطینیوں کی تعداد 6 ہو گئی

القمر

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین میں اسرائیلی حملے میں جان کی بازی ہارنے والے فلسطینیوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق جنین میں ہونے والے حملے میں شدید زخمی48 سالہ   امجد ابو کاس   جان بحق ہوگیا ہے ۔

امجد  ابو  کاس کے علاوہ کل اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں   6 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔

امجد ابو کاس   کا 22 سالہ بیٹا وسیم  ابو کاس  اسرائیلی  فوجیوں  کے 26  جنوری  میں جنین  میں  اسی قسم کے حملے کے نتیجے میں جان بحق ہوگیا  تھا۔  

گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ’اپاچی‘ قسم کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیے گئے حملوں میں ایک بچے سمیت 5 فلسطینی شہید اور 66 زخمی ہوگئے۔ جھڑپوں میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے