آرمینی قبضے سے آزاد کردہ آعدام صوبے کے دیہات سری جالی میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
علاقے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے دوران ایک قبر سے چار انسانی باقیات اور عسکری گاڑی کے بعض حصے ملے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ یہ چار افراد آذری فوجی یا شہری تھے جنہیں قارا باغ کی پہلی جنگ کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد آذربائیجانی کمیشن نے انسانی باقیات کی نشاندہی کے لیے علاقے میں کام شروع کر دیا ہے۔
سرکاری اندراج کے مطابق، نوے کی دہائی میں ہوئی قاراباغ کی پہلی جنگ ک دوران آذربائیجان کے 3890 فوجی اور شہری لا پتہ ہو گئے تھَے۔
آذربائیجان آرمینیا سے کیے مذارکرات میں ان لا پتہ افراد کی بابت معلومات اور ان کی عاقبت جاننے کا مطالبہ کرتا رہتا ہے۔
اس سے پیشتر بھی علاقے میں سات اجتماعی قبریں دریافت کی گئی تھیں۔
