ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد عزمِ مصمّم کے ساتھ جاری رہے گی۔
حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے گروپ اجلاس سے قبل اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں وزیر دفاع گلیر نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد سے متعلق صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے۔
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی تازہ صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہماری جدوجہد ہمیشہ کی طرح مستقل زور پکڑتی قوت اور آہنی عزم کے ساتھ جاری ہے”۔
کل صدر رجب طیب ایردوان کی عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے وزیر اعظم مسرور بارزانی کے ساتھ ملاقات کے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر اثرات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ” یقیناً یہ ملاقات دہشت گردی پر اثر انداز ہو گی۔ ہم اپنے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے اور اس کے باالآخر مثبت نتائج نکلیں گے”۔
