English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قازقستان میں آستانہ اجلاس کا اختتامی اعلامیہ

القمر

ترکیہ، روس اور ایران نے آستانہ اجلاس میں ہمسایہ ممالک (شام کے لیے) کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے علیحدگی پسند ایجنڈوں کے خلاف جنگ میں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

20ویں مرتبہ قازقستان کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کے مشترکہ حتمی بیان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ، روس اور ایران نے ان ممالک کے اقدامات کی مذمت کی جو شمال مشرقی شام میں وائے پیجی۔ پی کے کے خود مختار ریاست کی غیر قانونی کوششوں اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں۔

آستانہ اجلاس میں ترکیہ اور شام تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مشاورت میں روڈ میپ کی تیاری کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ  "(آستانہ میں) فریقین نے شام کے اندر ضروری حالات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ شامیوں کی محفوظ، رضاکارانہ اور باعزت واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے