English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ سے سمندری گھونگوں کی برآمدات میں 159 فیصد اضافہ

القمر

سال کے جنوری تا مئی کے عرصے میں ترکیہ سے سمندری گھونگوں کی برآمدات میں 159 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 7 ملین 235 ہزار 437 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردوان نے کہا کہ سال کے پہلے 5 مہینوں میں ترکیہ سے 7 ممالک کو 723 ٹن سمندری گھونگے برآمد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ غیر ملکی برآمدات سے 7 ملین 235 ہزار 437 کی آمدنی حاصل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ملین 796 ہزار 325 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی تھی  اس طرح برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے 48 فیصد اور مالیت میں 159 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سب سے زیادہ سمندری گھونگے جمہوریہ جنوبی کوریا کو 2 ملین 636 ہزار 526 ڈالر کے ساتھ برآمد کیے گئے  ہیں جبکہ اس کے بعد  عوامی جمہوریہ چین کو  1 ملین 727 ہزار 879 ڈالر اور جاپان کو  1 ملین 534 ہزار 884 ڈالر کے گھونگے برآمد کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے