English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین جنوبی علاقوں میں اپنے محاذوں کو مستحکم بنا رہا ہے، جنرل اسٹاف

القمر

یوکرین کے جنرل اسٹاف کے ترجمان آندری کووالیوف نے اطلاع دی کہ ان کی فوجوں نے جنوبی محاذ پر اپنے زیر کنٹرول پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔

وزارت دفاع کے ملٹری پریس سینٹر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تحریری بیان میں، کووالیوف نے کہا کہ یوکرین کی فوج میلیتوپول اور بردیانسک سمتوں میں اپنی  حملہ آور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

کووالیوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے فوجیوں نے متعدد علاقوں میں دشمن کو پسپا کیا ہے۔  

"ہمارے فوجی اپنے کنٹرول میں لیے گئے مقامات  میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہے ہیں۔

کووالیوف کا کہنا ہے کہ روسیوں کی بنیادی کوششیں اپنا دفاع کرنے، یوکرینی فوج کی پیش قدمی کو روکنے، ذخائر کو استعمال کرنے اور کھوئی ہوئی پوزیشنوں کو دوبارہ حاصل کرنے پر  مرکوز ہیں۔

اس بات کا دعوی کرتے ہوئےکووالیوف نے کہا   کہ یوکرینی افواج مشرق میں روسیوں کی پیش قدمی کا سد باب کرنے  کی کوشش میں ہیں،  خاص طور پر بندرگاہ کی سمت کے یامپولیوکا اور سیریبریانسک کے جنگلاتی علاقوں میں گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔

کووالیوف نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی فوجیوں نے بیلوگوریوکا-شپیلیوکا سمت میں جارحانہ کارروائیاں کیں اور جزوی کامیابی حاصل کی۔

روسی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے ماسکو علاقے میں تنصیبات پر 3  دڑاونز  کے ذریعے حملے کا سد باب کر لیا گیا ہے۔اور اس دوران کسی قسم کا کوئی نقصان  پیش نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے