ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: ریاست آسام میں شدید بارشیں اور سیلاب،108 دیہات زیر آب

بھارتی ریاست آسام  میں  شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 108 دیہات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ پندرہ ہزارسے زائد افراد  متاثر ہوئے ہیں۔

 آسام  اور اس کے ہمسایہ ملک بھوٹان میں حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں ہوئیں۔

 آسام میں 108 دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 15 ہزار افراد  سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔

 سیلاب سے متاثرہ بیشتر پل اور سڑکیں ناقابل استعمال ہوچکی ہیں ، حکام  نے بتایا ہے کہ  پانی کی سطح بلند ہو تی جارہی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 1280 افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا تھا جبکہ امدادی کام جاری ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں