ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایلون مسک نے مارک زکر برگ کو لڑنے کا چیلنج کر دیا

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کیے جانے والےجنگلے میں لڑائی  کا چیلنج میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے قبول کرلیا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے بظاہر مذاق میں مارک زکربرگ کو فائٹ کا چیلنج کیا تھا۔

انہوں نے یہ چیلنج اس وقت کیا جب صارف کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر جیسی ایپ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس صارف نے یہ ٹوئٹر کے مالک کو بتایا کہ مارک زکربرگ اب جوجسٹو کے ماہر بن چکے ہیں، جس پر ایلون مسک نے کہا کہ اگر وہ تیار ہوں تو میں کیج میچ کے لیے تیار ہوں

اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے اس کے نیچے لکھا کہ ‘مجھے لوکیشن بھیجیں’۔

میٹا کے ایک ترجمان کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری خود حقیقت بتا رہی ہے اور اب گیند ایلون مسک کی کورٹ میں ہے۔

مارک زکربرگ کے اس جواب پر ایلون مسک نے اپنا ردعمل ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے Vegas Octagon  لکھا

خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر جیسے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تیاری پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں