وزیر قومی دفاع یاشار گولیر نے ازبکستان کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بہادر قربانوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزارت قومی دفاع کے بیان کے مطابق، قربانوف نے گولیر کو وزارت دفاع کا قلم دان سنبھالنے پر ازبیکستان کے صدر مرزی یویف کے نام پر مبارکباد کا پیغام دیا۔
بات چیت میں بھائی چارگی تعلقات پر مبنی اور سٹریٹیجک شراکت داری کی سطح سے ہمکنار ہونے والے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور ان کو گہرائی دینے کے لیے دونوں طرفین کے مشترکہ پختہ ارادے اور عزم پر زور دیا گیا۔