کونسل آف یورپ (پی اے سی ای) کی پارلیمانی اسمبلی نے ایک برطانوی نائب کی طرف سے تیار کی گئی فیتو دہشت گرد تنظیم کی بدنام زمانہ رپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔
اس رپورٹ میں ترکیہ کی فیتو دہشت گرد تنظیم (FETO) کے خلاف لڑائی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس نے 15 جولائی 2016 کو غدار بغاوت کی کوشش کی تھی۔
ترکیہ نے اس افسوسناک رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رپورٹ کی منظوری کے جواب میں، نائب صدر جودت یلماز نے کہا ہے کہ میں پی اے سی ای میں برطانوی رکن پارلیمنٹ کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ کی منظوری کی مذمت کرتا ہوں، جس میں دہشت گردوں کے خلاف ہمارے ملک کی جائز جدوجہد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ PACE کا مشن دہشت گردوں کو قانونی حیثیت دینا نہیں بلکہ جمہوریتوں کو بااختیار بنانا ہے۔
وزیر انصاف یلماز تنچ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں رپورٹ کی منظوری کو ‘جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ قرار دیا ہے۔
جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ یہ شرمناک واقعہ ہے اور جن لوگوں کو انسانی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے وہ ایک ایسی رپورٹ پر دستخط کررہے ہیں جس میں دہشت گردوں کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے ہم اس رپورٹ میں ترکیہ کے خلاف تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
