English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس میں بغاوت کی کوشش نے پوتن کے اقتدار میں دراڑ کو بےنقاب کر دیا: نٹونی بلنکن

القمر

روس میں نجی فوجی ملیشیا کی مسلح بغاوت کی کوشش کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس میں بغاوت کی کوشش نے صدر پیوٹن کے اقتدار میں دراڑ کو بےنقاب کردیا۔

واشنگٹن سے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ بغاوت کی کوشش پیوٹن کے اختیارات کو براہ راست چیلنج تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن بغاوت کی کوشش میں معافی کے معاہدے پر مجبور ہوئے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق بغاوت کی کوشش پیوٹن کے اقتدار میں حقیقی دراڑوں کو ظاہر کرتی ہے۔ 

روسی میڈیا کے مطابق روس میں گزشتہ روز نجی فوجی ملیشیا ویگنر نے مسلح بغاوت کی کوشش کی تھی۔ روسی میڈیا نے کہا کہ بیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے نجی ملیشیا نے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے