English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ایردوان کی جانب سے ایران سے ملحقہ سرحدی چوکی پر فوجیوں کو عید کی مبارکباد

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی  سرحدوں سے ملحقہ تندوریک فوجی اڈے پر متعین  جنڈارمیری قوتوں کو  عیدقربان کی مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے  وان کے دورے کے دائرہ کار میں تندوریک  فوجی اڈے   پر جنڈار میری  دستے سے ملاقات کی۔

فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے کچھ مدت تک  گفتگو کرنے والے یرلی قایا نے   ٹیلی فون پر صدر ایردوان کو اس دورے کے حوالے سے آگاہی کرائی  اور  عید کی مبارکباد پیش کی۔

صدر ایردوان نے بھی یرلی قایا کے ٹیلی فون کے ذریعے     فوجی جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "وہاں پر اس فوجی اڈے کا قیام  ہماری دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے گا۔ آپ لوگ اس کامیابی  کا وسیلہ ثابت ہوں گے۔ "

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے