English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران، گرد و غبار کے طوفان سے سینکڑوں شہری متاثر

القمر

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث گزشتہ چار دنوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد 764 ہو گئی۔

ایرانی سرکاری ایجنسی ایرناکے مطابق، سیستان بلوچستان بحران انتظامیہ  جنرل منیجر ماجد محبی نے بتایا کہ صوبے کے زابل، زہیک، ہامون، ہرمند اور نمروز شہروں میں گردو غبار کے طوفان کے باعث گزشتہ چار دنوں میں 764 افراد کو ہسپتالوں اور طبی مراکز میں  زیر علاج لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 649 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے تو 115 افراد کا علاج جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے