ترکیہ نے حکومت اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر 5 ہزار 700 نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کی منظوری پر مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ نے حکومت اسرائیل کی غیر قانونی آباد کاریوں کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ :”ہم اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں 5700 نئی رہائش گاہوں کی تعمیرات کی منظوری دیے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سال کے آغاز سے اب تک ایک نیا ریکارڈ توڑ کر 13 ہزار مکانات سے تجاوز کرنے والی غیر قانونی بستیوں نے دو ریاستی حل کی زمین اور مستقل امن کے تناظر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کی ان سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے جو کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کے زمرے میں آتاہے جو کہ کسی بھی طرح سے قابل قبول نہیں ہے۔”
