وزیر خارجہ حقان فیدان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
وزارت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق،حقان فیدان نے گوتیریس کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ میں استنبول اناج معاہدے اور شام کے لیے انسانی امداد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے سیکرٹری جنرل گوتریس نے حقان فیدان کی وزارت کا چارج سنبھالنے پر انہیں مبارکباد کا فون کیا تھا۔
