ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر بات  چیت کی ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے  دوران عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی اور  اس عید کو پوری فلسطینی عوام اور عالم اسلام کے لیے باعث رحمت  بننے کی دعا کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں تازہ ترین پیشرفت کی وجہ سےعید  کے مایوسی  سے گزرنے  کا اظہار کرتے ہوئے  صدر ایردوان نے   جنین حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے مغفرت  اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  ترکیہ مسجد الاقصی کی روحانیت اور حیثیت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت جاری رکھے گا اور فلسطینی کاز کی حمایت کرتا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں