English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغربی کنارے میں یہودیوں کا فلسطینیوں پر تشدد

القمر

مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں پر تشدد کیا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی پر اسرائیلی وزیر دفاع اور فلسطینی عہدیدار کی ملاقات ہوئی ہے۔

اسرائیلی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوف گیلنٹ نے یہودی آبادکاروں کے فسادات رُکوانے کی پیشکش کی۔ 

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل شدت پسند عناصر کے فلسطینی شہریوں پر تشدد کو سنجیدگی سے دیکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فسادیوں کے خلاف قانونی سزا کا تعین کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے