ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹو نے اسٹالٹن برگ کے فرائض کی مدت میں ایک دفعہ پھر اضافہ کر دیا

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ کے فرائض منصبی  کی معیاد میں چوتھی دفعہ ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیٹو کے جاری کردہ بیان کے مطابق  اسٹالٹن برگ  کی ڈیوٹی مدت میں اضافے کے لئے رکن ممالک میں اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

سربراہانِ مملکت اس فیصلے کی منظوری، 11 تا 12 جولائی کو لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں متوقع  ،نیٹو سربراہی اجلاس میں دیں گے۔

فیصلے کی رُو سے اسٹالٹن برگ یکم اکتوبر 2024 تک نیٹو  سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

فیصلے سے متعلق جاری کردہ بیان  میں اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "نیٹو اتحادیوں کی طرف سے میرے فرائض کی مدت میں اضافے کا فیصلہ میرے لئے باعثِ فخر بات ہے”۔

واضح رہے کہ ژینز اسٹالٹن برگ یکم اکتوبر 2014 سے نیٹو سیکرٹری جنرل  کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل ان کے فرائض کی مدت میں 3 دفعہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں