ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چلی کا صحرا کوڑا کرکٹ کا انبار

دنیا کے خشک ترین صحرا کے طور پر پہچانے جانے والے چلی کے "صحرا ئے اتاکاما”  میں پھینکے گئے ہزاروں ٹن  پرانے ملبوسات، پلاسٹک اور ملبے  کی وجہ سے   کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔

چلی کے شہر انکویک سے تقریباً 10 کلومیٹر مشرق میں واقع آلتو ہوسپیچیو علاقے میں واقع صحرائے اتاکاما مختلف مواد پھینکے جانے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی سے نبرد آزما ہے۔

ڈرون کے ذریعے لی گئی تصویر میں صحرا میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مختلف کپڑے، ہزاروں پلاسٹک، ملبہ اور دیگر مواد صحرا کے ایک بڑے رقبے پر پڑا ہوا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ صحرا میں ہر سال 59,000 ٹن کپڑے رہ جاتے ہیں جن میں سے کچھ فروخت ہو جاتے ہیں لیکن جن کپڑے کو ٹھکانے نہیں لگایا جاتا وہ صحرا میں ہی رہ جاتا ہے۔

لاطینی امریکی ممالک میں کپڑے کے شعبے میں سب سے زیادہ درآمد کرنے والے  دوسرے نمبر کے ملک چلی میں کسٹم پر آنے والے کئی ٹن کپڑے اس لیے صحرا میں چھوڑ دیے جاتے ہیں کیونکہ انہیں کسٹم کلیئرنس نہیں ملتی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں