ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی طیاروں نے شام میں ہمارے طیاروں کو ہراساں کیا ہے:امریکی کمان

امریکی فوج نے  بتایا کہ شام میں داعش مخالف مشن پر روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیاروں کا راستہ روکا اور انہیں ہراساں کیا۔ 

مشرق وسطیٰ میں فضائی کارروائیوں کے ذمہ دار امریکی جنرل، لیفٹیننٹ جنرل الیکس گرینکیوچ نے کہا کہ آج صبح تقریباً 10:40  پر روسی فوجی طیارے شام میں امریکی طیاروں کے ساتھ باہمی ابلاغ کے دوران غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ رویے میں مصروف تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل گرینکیوچ کے مطابق، تین امریکی MQ-9 ڈرون داعش کے ٹھکانوں کے خلاف مشن پر تھے، اس دوران تین روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی ڈرونز کے مشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیں۔ روسی جیٹ طیاروں نے امریکی ڈرونز کے سامنے متعدد پیراشوٹ شعلے چھوڑے، جس کی بنا پر امریکی طیارے کو دفاعی اور جوابی کارروائی کرنا پڑی۔ اس کے بعد ایک روسی پائلٹ نے اپنے طیارے کو MQ-9 کے سامنے لا کر آفٹر برنر کو انگیج کر دیا، جس سے امریکی ڈرون کے لیے محفوظ طریقے سے آپریٹ کرنا مشکل ہو گیا۔

یہ واقعات شام میں آپریٹ کرنے والی روسی فضائیہ کے غیر پیشہ ورانہ اور غیر محفوظ اقدامات کی ایک اور مثال پیش کرتے ہیں، جو امریکی اور روسی افواج دونوں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے خطرے کا باعث ہے۔

انہوں نے شام میں روسی افواج پر زور دیا کہ وہ اپنے لا پرواہ رویےسے باز آئیں اور ان معیارات پر پورا اتریں جن کی ایک پیشہ ورانہ فضائیہ سے توقع کی جاتی ہے” تاکہ ہم داعش کی دیرپا شکست پر اپنی توجہ دوبارہ مرکوز کر سکیں۔

امریکی سینٹرل کمان CENTCOM کے سربراہ، جنرل ایرک کیوریلا نے مسلسل غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر روس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ 

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی حدود کے تصادم کے خاتمے سے متعلق جن اقدامات پر اتفاق رائے ہوا ہے، ان کی باقاعدگی سے ہونے والی خلاف ورزی کی وجہ سے شدت میں اضافے کا اور افواج کے مابین حساب کتاب کی غلطی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں