ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اس سال کے آغاز سے اب تک 794 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا

سال کے آغاز سے اب تک 794 دہشت گردوں کو غیر فعال  کیا جا چکا ہے۔

وزارت قومی دفاع  نے اطلاع دی ہے کہ یکم جنوری سے لےکر  اب تک دہشت گردی کے خلاف شروع کردہ  جنگ میں  320 آپریشنز، جن میں سے 19 بڑے پیمانے پر کیے گئے ان آپریشنز میں  794 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔

وزارت  قومی دفاع کے پریس اور تعلقات عامہ کےترجمان   کرنل   ذکی آق ترک  نے کہا کہ ترک مسلح افواج تمام دہشت گرد تنظیموں، خاص طور پر PKK/KCK/PYD-YPG ، فیتو اور داعش کے  خلاف خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جنوری  سے اب تک  320 آپریشنز جن میں  19 بڑے اور 301 درمیانے درجے کےآپریشنز شامل ہیں  میں  794 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  24 جولائی 2015 سے  اب تک  38,137 دہشت گردوں کو عراق اور شمالی شام سمیت ترکیہ کے اندر سے غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں