English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تجارتی راز چوری کرنےکا شبہ، مسک نے میٹا کومقدمے دھمکی دے دی

القمر

 میٹامائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کی لاؤنچ سے کچھ گھنٹے قبل میٹا پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

ایلون مسک کے وکیل کی جانب سے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے نام خط آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ پر شائع کیا گیا۔

خط میں میٹا پر ٹوئٹر کے سابق ملازمین کو نوکری دے کر تجارتی رازوں اور انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے حریف کمپنی میٹا کی ایپ تھریڈز لانچ ہونے کے بعد پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے کاپی پیسٹ قرار دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے