English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمال مغربی شام کو امدادی سامان کی ترسیل کے عمل میں توسیع پر رائے دہی

القمر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 10 جولائی کو ترکیہ سے شام کے شمال مغربی علاقوں  کو ترسیل کردہ امداد ی سرگرمیوں میں 6 تا 12 ماہ کی توسیع پر  رائے دہی کرے گی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے 6 فروری کوقاہرامان مراش  میں  آنے والے زلزلے کے بعد بابل ہوا  سرحدی چوکی کے ذریعے  شمال مغربی شامی علاقوں کو امداد کی ترسیل میں توسیع کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجاویز تک رسائی حاصل کی ہے۔

برازیل اور سوئٹزرلینڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کردہ  قرارداد کے مسودے میں زیر بحث امداد کی ترسیل میں مزید 12 ماہ کی توسیع کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ روس کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے میں یہ مدت 6 ماہ  تک بڑھانے  کی سفارش کی گئی ہے۔

ان بلوں پر پیر کو سلامتی کونسل میں رائے دہی ہو گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے