English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہو گا، صدر ایردوان

القمر

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ماہ روسی صدر ولا دیمر پوتن سے ملاقات کریں گے۔

بائی برت میں اجتماعی  افتتاحی تقریب میں ایک بیان دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے عالمی توازن کو بگاڑ دیا ہے، فیکٹریاں مہینوں  تک  بندر ہیں اور کئی جگہوں پر پیداوار رک گئی ۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ترقی یافتہ ممالک میں  بھی  صورتحال کافی بری تھی  ایردوان نے کہا،”ہم پرامن طریقے سے اس عمل سے بچ گئے۔ ہم نے اپنے کسی بھی فرد کو لاوارث نہیں چھوڑا، جب وبا کا بحران ختم ہوا، اس بار بحیرہ اسود میں ہمارے پڑوسیوں (روس-یوکرین) میں جنگ چھڑ گئی۔ کل ہم نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی میزبانی کی ہے اور  روسی صدر  جناب  پوتن سے  ہم انشااللہ  اگست میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ ترکیہ کو ڈیڑھ سال سے جاری جنگ کے منفی اثرات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایردوان نے کہا، "تاہم ہمارے اردگرد ہونے والے واقعات کا ترک معیشت پر اثر پڑے گا۔ 6 فروری  کے زلزلوں سے ہمارے ملک کو 104 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ ہم دوبارہ  اپنے پاوں پر کھڑے ہوں گے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے