ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی اور غیر ملکیوں سے نفرت کے خلاف جدوجہد میں مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کی "مشرقی امریکہ پاکستان الاصل ڈاکٹرز سوسائٹی” ‘APPNA‘ کی 46 ویں سالانہ کانفرنس کے افتتاحی ڈنر میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔
پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان نہایت منفرد برادرانہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔6 فروری کے قہرمان ماراش زلزلے کے بعد بھیجی گئی انسانی امداد کے ساتھ پاکستانیوں نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ترکیہ کے شانہ بشانہ ہیں۔
صدر ایردوان نے پاکستان الاصل امریکیوں کے بھی APPNA امدادی مہم کی وساطت سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کرنے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور اس اتحاد و تعاون کے دائمی ہونے کی تمّنا ظاہر کی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان مغربی ممالک میں اسلام دشمنی اور غیر ملکیوں کے خلاف نفرت کے مقابل مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ سویڈن میں عید الضحیٰ کے پہلے دن ہماری کتاب مقدس قرآن کریم پر کئے گئے مذموم حملے اس خطرناک درجے کے عکاس ہیں کہ جہاں تک اسلام دشمنی پہنچ چکی ہے۔ بحیثیت ترکیہ ہم نے اس نوعیت کے اقدامات کے خلاف بھرپور ردعمل ظاہر کر رہے ہیں لیکن ان اقدامات کی تکرار کے سدّباب کے لئے تمام مسلمانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اگر ہم یک دِل اور یک جان ہو کر قدم اٹھائیں تو دنیا میں کوئی بھی مسلمانوں کے مقدسات پر حملے کی جرات نہیں کر سکتا”۔
