امریکہ وزارت خارجہ نے روس۔یوکرین جنگ کے 500 ویں دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔
"یوکرین کی 500 روز مزاحمت” کے عنوان سے جاری کئے گئے پیغام میں یوکرین کے روس کے مقابل اپنے دفاع کو سراہا گیا اور کہا گیا ہے کہ یوکرین میں عادل اور پائیدار امن کے قیام کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ روس حکومت ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ "امریکہ، پابندیاں، برآمداتی کنٹرول اور کریملن کی جنگی قابلیت کو متاثر کرنے والے دیگر اقدامات کے ذریعے، روس حکومت سے بھاری بدل چکوانا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے احتساب کی حوصلہ افزائی کرنا جاری رکھے گا”۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے لئے سکیورٹی، اقتصادی اور دیگر شعبوں کی امداد جاری رہے گی۔ اس امداد کی بدولت یوکرین اپنا دفاع جاری رکھ سکے گا اور وقت آنے پر مذاکراتی میز پر اس کا پلّہ سب سے بھاری ہو سکے گا”۔
