English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی پارلیمان نے عدالتی اختیارات میں ترمیم کے بل کو ابتدائی منظوری دے دی

القمر

اسرائیلی کنیسٹ نے عدالت عالیہ کے کچھ اختیارات کو محدود کرنے والے بل کی ابتدائی منظوری دے دی۔

یہ بل مجوزہ عدالتی ترامیم کے حصے کے طور پر پر منظور کیا گیا۔ اس بل کو وزیر اعظم نیتن یاہو نے ملک کو ایک بڑے سیاسی بحران میں ڈالنے کے بعد دوبارہ آگے بڑھایا ہے۔

گزشتہ روز مسودہ قانون پہلی خواندگی میں منظور کرلیا گیا ،اس بل کا مقصد عدلیہ کی جانب سے معقولیت کی حد تک حکومتی فیصلوں پر حکمرانی کے امکان کو ختم کرنا ہے۔

دوسری طرف بل کو شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ اس کا مقصد پارلیمان کے حق میں  عدالت عالیہ کے اختیارات کو کم کرکے ان میں توازن پیدا کرنا ہے۔

عدلیہ کے قوانین میں ترمیم کا منصوبہ نیتن یاہو کے قومی اور مذہبی جماعتوں کے حکمران اتحاد نے پیش کیا جس کے خلاف اسرائیل میں بڑے مظاہروں کی تحریک شروع ہوگئی جبکہ  عدالتی اصلاحات کے اس منصوبے کے باعث اسرائیل کی معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

نئے بل کو قانون کی شکل دینے کے لیے درکار تین ووٹنگز میں سے پہلی ووٹنگ میں حکومت نےکامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ  اسرائیل میں احتجاج میں شدت آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب،مباحثے کے آغاز سے قبل متعدد مظاہرین کنیسٹ ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوگئے اور انہیں طاقت کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔ سینکڑوں افراد نے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے مظاہرہ جاری رکھا۔

اسرائیلی مخالفین کے مظاہرے کے شرکا  عدالت عالیہ  کے باہر جمع ہوگئے اور ان نعرہ بازی کی ۔

مخالف رہنماؤں اور مظاہرین کی آوازیں بنک آف اسرائیل میں بھی سنائی دیتی رہیں۔

بنک کے گورنر امیر ہارون نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ادارہ جاتی آزادی کے تحفظ کے لیے قانونی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے حاصل کرے۔

اس کے بعد مظاہرین نے اسرائیلی کنیسٹ کی طرف مارچ شروع کردیا۔

مخالف لیڈر یورون نے شیکل کی حد سے زیادہ گراوٹ اور اسرائیلی سٹاک مارکیٹ کی کمزور کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو کہا کہ مسلسل غیر یقینی صورتحال کی ایک اہم اقتصادی قیمت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے