English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اخبارات کی جھلکیاں 11.07.2023

القمر

آج کے ملکی اخبارات سے چیدہ چیدہ خبروں کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

۔۔۔ روزنامہ صباح "صدر ایردوان کی نیٹو سربراہان سے اپیل”  کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل ترکیہ کی یورپی یونین رکنیت کے بارے میں نیٹو سربراہان سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "آئیں پہلے آپ ترکیہ کی یورپی یونین رکنیت  کا راستہ کھولیں پھر  ہم بھی سویڈن  کی رکنیت  کا راستہ کھولتے ہیں”۔

 

۔۔۔ روزنامہ اسٹار  نے  اپنی خبر کے لئے "صدر ایردوان کے یورپی یونین  پتّے نے عالمی ذرائع ابلاغ میں دھوم مچا دی” کی سرخی لگائی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل صدر رجب طیب ایردوان کے یورپی یونین  کے لئے جاری کردہ  بیانات عالمی ذرائع ابلاغ کے ایجنڈے پر آ گئے ہیں۔ صدر ایردوان کے یہ الفاظ کہ "آئیے پہلے ترکیہ کی یورپی یونین رکنیت کا راستہ کھولیں”بین الاقوامی نشریاتی اداروں کی سرخی بن گئے ہیں۔ یورپی ذرائع ابلاغ نے  صدر ایردوان کے الفاظ کو ” یہ ترکیہ کے محتاج ہیں ” کے الفاظ سے اپنے قارئین  تک پہنچایا ہے۔

 

۔۔۔ "وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ ہم ترکیہ کی یورپی یونین رکنیت  کی خواہش  کی حمایت کرتے ہیں” یہ سرخی ہے  روزنامہ حریت  کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ وائٹ ہاوس نے کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ترکیہ کی  یورپی یونین  رکنیت   کی خواہش کی حمایت کرتے ہیں۔

 

۔۔۔روزنامہ خبر ترک  ” یورپی یونین کو ضروری عزم کا اظہار کرنا چاہیے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ نائب صدر جیودت یلماز نے قطر خبر رساں ایجنسی  کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "بحیثیت ایک یورپی ملک کے ترکیہ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے اور ہم یورپی یونین  سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ رکنیت مرحلے کی پیش رفت کے بارے میں ضروری عزم کا اظہار کرے”۔

 

۔۔۔ روزنامہ وطن”ترکیہ نے سویڈن کو نیٹو کا ویزہ دے دیا” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ  اور سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹرشن کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات کے بعد  جاری کردہ بیان میں اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ” ترکیہ، سویڈن کی نیٹو رکنیت کا فیصلہ اسمبلی میں پیش کرے گا ۔ میں نے، صدر ایردوان اور وزیر اعظم کرسٹرشن نے باہمی اتفاق سے ایک اعلامیے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ہمارا، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا فیصلہ ترکیہ کی سلامتی میں کردار ادا کرے گا”۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے