English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپال میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سوارتمام افراد ہلاک

القمر

نیپال کے حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ ملک میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں  چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں میکسیکو کے شہری پانچ سیاح بھی شامل ہیں۔

ماننگ ایئر کا یہ ہیلی کاپٹر آج صبح لکھو کے قریب حادثے کا شکار ہوا جو کھٹمنڈو کے جنوب میں واقع ہے۔

ماننگ ایئر ان کئی ہوائی اداروں میں سے ایک ہے جو سیاحوں کو ایورسٹ سمیت نیپال کی دیگر بلند پہاڑی چوٹیوں کی سیر کرواتا ہے۔

کھٹمنڈو ایئر پورٹ کے ایک اہلکار، تیکنتھ سیتولا نے بتایا کہ رضاکاروں نے پانچ لاشوں کا پتہ لگا لیا ہے اور چھٹی لاش کی تلاش جاری ہے۔

پانچ میکسیکن سیاح اور ایک نیپالی پائلٹ ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

نیپال ہوائی حادثات کی ایک تاریخ ہے جہاں کئی ایئر لائنز کام کرتی ہیں۔

یہ مسافروں کو دور دراز اور بادلوں سے ڈھکی پہاڑیوں میں واقع چھوٹے  ہوائی اڈوں تک پہنچاتی ہیں جہاں پر بذریعہ سڑک رسائی ممکن نہیں ہوتی۔

اس سال جنوری میں نیپال کی 30 سالہ تاریخ کا ایک بدترین ہوائی حادثہ پیش آیا جس میں 71 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ حادثہ پکھورا کے سیاحتی شہر کے قریب پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے