English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان میں شدید بارشیں،پانچ افراد ہلاک

القمر

جاپان میں شدید بارشوں کے بعد بننے والی سیلابی صورتحال سے 5 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہوگئے۔

جاپانی  موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، بارش کے سبب مواصلاتی و بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

جاپان کے جزیرے کیوشو کے کچھ حصوں میں کل ریکارڈ بارش کے بعد دریاؤں میں طغیانی آگئی تھی۔

دوسری جانب ساگا کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد  تلاش اور بچاو کا آپریشن جاری ہے اور یہاں بھی شدید بارشوں کی پیشن گوئی کے بعد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے