ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم، ترکیہ کے ہاتھ ایف۔16 جنگی طیارے فروخت کریں گے: بائڈن

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ ہم، ترکیہ کے ہاتھ ایف۔16 جنگی طیارے فروخت کرنے کے بارے میں پُر یقین ہیں۔

بائڈن نے لتھوانیا میں نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد دورہ فن لینڈ پر روانہ ہونے سے قبل اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا ترکیہ کے ہاتھ ایف۔16 طیاروں کی فروخت کے مخالف نیو جرسی  کے سینیٹر بوب میننڈیز اپنے اعتراض  سے باز آ جائیں گے ؟ بائڈن نے کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ ترکیہ سویڈن کی نیٹو رکنیت  کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم بھی اس کے ہاتھ ایف۔16 طیارے فروخت کریں گے”۔

بائڈن نے کل  نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بھی بہت مفید شکل میں طے پانے کا ذکر کیا ہے۔

یوکرین کی نیٹو رکنیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "جنگ کے خاتمے تک تو نہیں ہو سکتی۔ ایک پہلو ہے کہ زلنسکی بھی اسے سمجھ رہے ہیں اور وہ یہ کہ جب تک انہیں اتحادیوں کی یقین دہانیاں حاصل ہیں ان کا نیٹو میں ہونا یا نہ ہونا اہم نہیں ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں