آج کے ترکیہ کےاہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ اسٹار "عالمی صدرہنماوں میں صدر ایردوان کا چرچا”
صدر رجب طیب ایردوان کی لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس میں ان کی شرکت پر مہر ثبت ہوگئی ہے۔ غیر ملکی پریس میں "نیٹو سربراہی اجلاس کا ہیرو ترک صدر”، "Vilnius: Erdogan is the absolute winner” اور "Erdogan is a master pursuing his goals” کی سرخیوں کے تحت اپنی خبریں شائع کی ہیں ۔
***روزنامہ صباح: "صدر ایردوان : اگر یورپی یونین نے اپنے وعدے پورے کیے تو ہم بھی کریں گے”
ترکیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں، صدرایردوان نے نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد وطن واپسی پر طیارے میں کہا، "بطور ترکیہ، ہم ہمیشہ اپنے وعدوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلدی ممکن ہوہم ان وعدوں پر عمل درآمد ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور پھر ہم بھی اپنے وعدوں سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔
***روزنامہ ینی شفق: "ترکی کی برآمدات کی تاریخ میں اہم قدم”
وزیر تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں ترکیہ کا حصہ تاریخ میں پہلی بار 1 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔ بولات نے کہا کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں ترکیہ کی برآمدات 225.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
***روزنامہ خبر ترک : "زیوگما کی اصل قبر کے حصے کو ترکیہ کے حوالے کردیا گیا”
ثقافت اور سیاحت کے امور کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے Gaziantep میں اٹلی سے واپس آنے والے Zeugma سے تعلق رکھنے والے قبر کے ایک حصے کی ترکیہ کو واپسی کی تقریب میں شرکت کی۔ ایرسوئے نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں مختلف ممالک سے 12 ہزار 16 نایاب شاہکاروں کو واپس حاصل کیا ہے۔
***روزنامہ حریت : "استنبول یورپ کے پسندیدہ شہروں میں پہلے نمبر پر ہے”
استنبول یورپ کے 15 پسندیدہ شہروں کی 2023 کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ کے ٹریول اینڈ ہالیڈے میگزین ٹریول اینڈ لیزر (T+L) کے قارئین نے استنبول کو بہترین شہر منتخب کیا ہے۔
