English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ: گیٹ وِک ایئرپورٹ کے ملازمین نے 8 روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا

القمر

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ کے 950 ملازمین نے اُجرتوں پر عدم اتفاق کی وجہ سے 8 روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ایئر پورٹ ملازمین کی نمائندہ لیبر یونین ‘ یونائٹ’  کے جاری کردہ  بیان کے مطابق بڑی فضائی کمپنیوں کے لئے چیک۔اِن، سیٹ اور سامان کی  خدمات دینے والی،   اے ایس سی، مینزائس ایوی ایشن، جی جی ایس اور ڈی ایچ ایل  سروسز لمیٹڈ  کمپنیوں کے ملازمین  نے ماہِ جنوری سے جاری مذاکرات  میں اپنے مطالبات مسترد ہونے کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایئر پورٹ کے 950 ملازمین پہلی 4 روزہ ہڑتال 28 جولائی سے یکم اگست تک کریں گے اور دوسری 4 روزہ ہڑتال 4 اگست سے 8 اگست تک۔

ہڑتالوں کی وجہ سے ایئرپورٹ پر پروازوں میں  تاخیر  اور منسوخی ناگزیر دِکھائی دے رہی ہے۔ جو فضائی کمپنیاں ہڑتال سے متاثر ہوں گی ان میں برٹش ایئر ویز، ایزی جیٹ، ریان ایئر، ٹی یو آئی، ویسٹ جیٹ اور وِز  شامل ہیں۔

یونائٹ لیبر یونین کے سیکرٹری جنرل شیرون گراہم نے کہا ہے کہ گیٹ وِک کے یونین اراکین نے ایک بھاری ذمہ داری اٹھائی ہے ۔ ہم ایئر پورٹ  کاروائیوں  کے دوام کو یقینی بنا رہے ہیں اور ہم ایئر پورٹ  ملازمین کی تنخواہوں  کا مسئلہ حل کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔

گیٹ وِک کے ترجمان نے بھی کہا ہے ہم پروازوں میں  کسی مسئلے  کے سدّباب کے لئے فضائی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ ایزی جیٹ نے گذشتہ ہفتے کے آغاز میں، جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں گیٹ وِک ایئر پورٹ سے  متوقع، ایک ہزار 700 پروازوں  کی منسوخی کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے